مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایل گایا آبنائے ہرمز کے جنوب میں ایک ممنوعہ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ٹینکر میں دھماکا ہوگیا۔
بیان کے مطابق ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں اور پورا ٹینکر شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہا کہ غیر قانونی راستے سے گزرنے کے خطرات کے بارے میں پہلے ہی خبردار کیا جا چکا تھا۔
پاسداران انقلاب کی بحریہ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور بدستور اس کی اسمارٹ نگرانی اور کنٹرول جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ